پاکستان
سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری وزارت خزانہ نے جون کی تنخواہیں یکم جولائی سے پہلے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے
اسلام آباد/ 04جون2017
بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا )
:lسرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری وزارت خزانہ نے جون کی تنخواہیں یکم جولائی سے پہلے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کو جون کی تنخواہیں عید سے پہلے دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ہ فیصلہ عید الفطر کے پیش نظر کیا گیا ہے جس کے تحت تمام سرکاری ملازمین کو 22 جون بروز جمعرات کو ہی تنخواہیں دے دی جائیں گی۔
اس ضمن میں اسٹیٹ بنک اور دیگر متعلقہ بنکوں کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق 24 جون بروز ہفتہ کو تعطیل کے باوجود بھی تمام بنکس کھُلے رہیں گے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن کا اجرا بھی کر دیا گیا ہے۔