لاہور
سرکاری بچوں کےملازمین کووظائف دینے کافیصلہ،محکموں کومراسلہ
لاہور(خصوصی نمائندہ) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے پنجاب ایمپلائز بیناولنٹ فنڈ نے ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے تمام سرکاری محکمہ جات کو مراسلہ جاری کر دیا ۔پنجاب ایمپلائز بیناولنٹ فنڈ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو سکالر شپ دینے کیلئے تمام سرکاری محکمہ جات کو ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا۔ سکالرشپ کا اطلاق حاضر سروس، ریٹائرڈ اور دوران سروس وفات پانے والے اہلکاروں کے بچوں کیلئے ہوگا۔ تمام سرکاری اہلکاروں کو متعلقہ ڈپٹی کمشنرز جبکہ سیکرٹریٹ سٹاف کو بیناولنٹ فنڈ کے دفتر میں تمام درخواستیں 31 مارچ تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔