سرکاری افسر نہیں بزنس مین سے ہی شادی کروں گی -میرا

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
میرا کہتی ہیں کہ سرکاری افسر نہیں بزنس مین سے ہی شادی کروں گی ، شادی میں ریما خان جیسی اداکاراؤں کو بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، باقی شوبز کے تمام لوگوں کو بلائوں گی ۔اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ سرکاری افسر شوہر فیملی کو وقت نہیں دے پاتے ، اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کسی سرکاری افسر سے نہیں بلکہ بزنس مین سے ہی کروں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ ریما مجھ سے دوستی کا دعویٰ کرتی ہیں مگر حقیقت میں وہ ہمیشہ میری راہ میں رکاوٹیں ڈالتی رہی ہیں ، اس لیے انہیں شادی پر بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔دوسری طرف شوبز حلقوں نے فلم سٹار میرا کی جانب سے اگست میں شادی کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے میرا نے شادی کا شوشہ چھوڑا ہے ۔