سرچ آپریشنز کے دوران سیکڑوں مشکوک اشخاص کو زیر حراست لے کر ان کی بائیو میٹرک تصدیق کی

گوجرانوالہ 8 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ضلعی پولیس کی جنرل ہولڈ اپ /سرچ آپریشنز۔سیکڑوں اشخاص کی بائیو میٹرک تصدیق ۔درجنوں مشکوک اشخاص زیر حراست۔19مجرمان اشتہاری گرفتار۔15موٹر سائیکل مختلف تھانہ جات میں بند۔5 پسٹل ،02 رائفل، 35لٹر شراب،600 گرام چرس برآمد۔علاقے میں جا بجا ناکہ بندی ،سخت چیکنگ
سٹی پولیس آفیسراشفاق خان کی ہدایت پرضلعی پولیس نے گزشتہ روز جنرل ہولڈ ا پ اور سرچ آپریشنز کے دوران سیکڑوں مشکوک اشخاص کو زیر حراست لے کر ان کی بائیو میٹرک تصدیق کی اورکوائف درست ہونے پر انہیں فارغ کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشنز اور جنرل ناکہ بندی19مجرمان اشتہاری گرفتار کئے گئے۔ دوران چیکنگ05پسٹل ،02رائفل،35لٹر شراب،600گرام چرس بھی برآمد کی گئی ۔سی پی اونے اس موقع پر کہا ہے کہ سرچ آپریشنز او ر جنرل ہولڈ اپ کے تحت ضلع بھر میں جا بجا ناکہ بندی اور علاقے میں مسلح پولیس دستوں نے سخت چیکنگ کی۔ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔ ہوٹلوں میں مقیم اشخاص سمیت مشکوک اشخاص اور گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان میں مزید بہتری کے لئے منشیات اور ناجائز اسلحہ کی نقل و حمل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقے میں مشکوک کرایہ داروں پر کڑی نظر رکھیں ۔ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی علم میں آنے پر متعلقہ پولیس اسٹیشن فوری اطلاع دی جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں