سردارظہیر رضا خان نے کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیاں میں گولڈمیڈلیسٹ محمد انعام بٹ کو مبارکباد پیش کی
گوجرانوالہ 19 اپریل 2018ء
)بیورو رپوٹ پاکستان بشیر باجوہ نیوز وی او سی) .www.newsvoc.com
ڈویژنل اکیڈمی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے صدر الحاج محمد افضل گوندل، جنرل سیکرٹری اسلم خان ایڈووکیٹ اور سیکرٹری انفا رمیشن سردارظہیر رضا خان نے کامن ویلتھ گیمز آسٹریلیاں میں گولڈ میڈل حاصل کرکے تاریخی فتح حاصل کرنے پر محمد انعام بٹ کو مبارکبا ددیتے ہوئے کہا کہ قومی ہیرو نے بے مثال کامیابی حاصل کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلندکر دیا ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ، صرف حکومتی توجہ اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے انہوں نے اپنے مشتر کہ بیان میں کہا کہ ملک میں نوجوان نسل کو سماجی برائیوں سے بچانے اور مفید شہری بنانے کیلئے کھیلوں جیسی صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد بے حد ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ معاشرے میں دنبدن بے راہ روی بڑھ رہی ہے ،
سرکاری سطح پر باقاعدہ کھیلوں کے میدان نہ ہونے سے نوجوان نسل کی صلاحتیں اجاگر نہیں ہو رہی ہیں جس سے ملک کا بہت بڑا ٹیلنٹ متاثر ہو رہا ہے ۔