پاکستان
سرحد پار سے دہشتگردوں کا پاک فوج کی چوکیوں پر حملہ
راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے قریب سرحد پار سے دہشت گردوں نے فوجی چوکیوں پر حملہ کردیا جس پر پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا جس میں دہشت گردوں نے 2 چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فوج کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔