ایڈیٹرکاانتخاب

سرحدی مسائل پرپاک افغان فورسزکےدرمیان فلیگ میٹنگ

اسلام آباد 13جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
سرحدی مسائل پرپاک افغان فورسزکےدرمیان فلیگ میٹنگ
پاک افغان سرحدی مسائل کےحل کےلیےپاک افغان فورسزکےدرمیان فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں تمام معاملات بات چیت سےحل کرنےپر اتفاق کیا گیا ہے۔
پاک افغان فورسزکےدرمیان فلیگ میٹنگ افغانستان کےسرحدی علاقےویش منڈی میں ہوئی،جس میں پاکستانی وفد کی قیادت کمانڈر نارتھ سیکٹربریگیڈئیرندیم سہیل جبکہ افغان وفد کی قیادت افغان کمانڈر کرنل محمد شریف نے کی۔ ایف سی حکام کے مطابق فلیگ میٹنگ میں کلی لقمان اور کلی جہانگیر کی متنازع حدود کو عید کے بعد طے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ دونوں سرحدی وفود نے ایک دوسرے کو مٹھائی اور گل دستے پیش کئے جبکہ پاک افغان سرحدی حالات کی بہتری کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button