سجادہ نشین کیاں شریف میاں غلام نبی انتقال کر گئے

آٹھ مقام 19 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
سجادہ نشین کیاں شریف میاں غلام نبی انتقال کر گئے ۔تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کی مشہور درگاہ کیان شریف کے سجادہ نشین حاجی میاں غلام نبی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔ انھیں دل کا دورہ پڑے کے بعد ایم ڈی ایس چمبر میں منتقل کیا گیا تھا لیکن مرحوم جانبر نہیں ہو سکے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ کیاں شریف میں ادائیگی کے بعد درگاہ کے احاطہ میں تدفین کی گئی ہے۔ سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں