لاہور: سب سے پہلے اعلی افسران کے تبادلے کئے جائیں گے ۔ آئی جی پنجاب
لاہور: ایڈیشنل آئی جیز ، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی لسٹیں تیار کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوادی گئی ہیں ۔ آئی جی پنجاب
لاہور: الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد ایک دو روز میں تقرر و تبادلے کر دئیے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: سیاسی وابستگی والے افسران کو صوبہ بدر کیا جائے گا تاکہ وہ الیکشن پر اثر انداز نہ ہو سکیں ۔ آئی جی پنجاب
لاہور: آر پی اوز اور ڈی پی اوز صرف اہل رینک کے افسران تعینات کئے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب
لاہور: کسی ایس ایس پی کو ڈی آئی جی اور کسی ڈی آئی جی کو ایڈیشنل آئی جی کی سیٹ پر تعینات نہیں کیا جائے گا ۔ آئی جی پنجاب
لاہور: افسران کی تعیناتی کے بعد ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کی تعیناتی ایک ہفتے کے اندر اندر مکمل کر لی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب
لاہور: سیاسی بنیادوں پر تعینات ہونے والے ایس ایچ اوزکو بھی ضلع بدر کیا جائے گا ۔ آئی جی پنجاب
لاہور: سیاسی امیدواروں کو ضرورت کے مطابق سیکیورٹی مہیاکی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب