پاکستان

سانحہ 12مئی میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور دیگر رہنماﺅں کے ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ کے ایم پی اے کامران فاروقی نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ دس مئی 2007 کا نائن زیرو پر منصوبہ بنا اور قتل عام کی ہدایت ملی،جلاس میں فاروق ستار، حماد صدیقی، اعجاز شاہ، عابد چیئرمین، فرحان شبیر نے شرکت کی تھی
سانحہ بارہ مئی کی تحقیقات میں ایک اور نیا موڑ آ گیا، متحدہ ایم پی اے کامران فاروقی نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا کہ 10 مئی 2007 کو نائن زیرو پر منصوبہ بندی کیلئے اجلاس ہوا، اجلاس میں فاروق ستار، حماد صدیقی، اعجاز شاہ، عابد چیئرمین، فرحان شبیر نے شرکت کی تھی۔ ہدایت ملی قتل عام کرو یا پورا کراچی بند کرو اور وکلاءکو ایئرپورٹ نہ پہنچنے دو۔
اپنے بیان میں کامران فاروقی کا مزید کہنا تھا وکلاءکے رہنما نعیم قریشی کو سبق سکھانے کیلئے طاہر پلازہ میں آگ لگائی، اسلحہ خریدنے کیلئے لیاری سیکٹر کو نائن زیرو سے 35 لاکھ روپے دیئے گئے جبکہ لاشیں بوری میں بند کر کے مختلف علاقوں میں پھینکتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button