سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی برسی پر تین روزہ سوگ، ملتان میں وکلاء کی آج بھی ہڑتال

کوئٹہ 9 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سانحہ کوئٹہ کے شہدا کی پہلی برسی کے موقع پر ملتان بار کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت آج بھی اعلیٰ و ماتحت عدالتوں میں وکلا نے ہڑتال کی اورعدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ جس کے باعث دور دور سے آئے سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع کچہری سمیت ماتحت عدالتوں میں بار رومز پرتیسرے روزبھی سیاہ پرچم لہرائے گئے۔ گزشتہ سال 8 اگست کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں میڈیا نمائندوں اور وکلا کی بڑی تعداد سمیت 73 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں