شہر شہرلاہور

سانحہ ماڈل ٹائون کیس ،گواہ استغاثہ کادوسرے روزبھی بیان ریکارڈ

لاہور(نیوز وی او سی)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس ٹرائل کے دوسرے دن بھی مستغیث جواد حامد کا بیان جاری رہا، جواد حامد نے کمرہ عدالت میں اپنی شہادت قلمبند کروا تے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن محض حادثہ نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے مطابق ہوا ۔خرم نواز گنڈاپور کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی وطن واپسی رکوانے کیلئےکہا گیا،خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ان کی آمد کا شیڈول حتمی ہے جس پر نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے دھمکی دی گئی،د ور انِ شہادت ملزمان کے وکلاء نے بار بار مستغیث جواد حامد کے قریب آ کر اس کے کانوں کو ہاتھ لگا کر دیکھتے رہے کہ اتنا تفصیلی بیان کہیں ریکارڈ شدہ تو نہیں بیان کررہے جس پر جواد حامد نے متعدد بار اے ٹی سی جج کی توجہ حاصل کی اور ملزمان کے وکلاء کی طرف سے ڈسٹر ب کرنے پر احتجاج کیا۔ آج جواد حامد اپنا مزید بیان قلمبند کروائیں گے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جواد حامد نے کہا کہ ہم نے رانا ثناء سعد رفیق کے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے قبل دھمکی آمیز بیانات کا سارا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔استغاثہ کیس میں ڈی آئی جی رانا عبدالجبار سمیت چار ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست دی گئی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button