پاکستان

سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ شہبازشریف اورراناثناءاللہ کوسزا دلوانے کیلئے کافی ہے،ڈاکٹر طاہرالقادری

لاہور 7 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
کارکنان احتجاج کیلئے تیاررہیں،کسی بھی وقت ہنگامی کال دی جاسکتی ہے،کنٹینربھی24گھنٹے تیاررکھا جائے،جسٹس باقرنجفی کواختیارات ملتے توچھپا ہوا شخص سامنے آجاتا۔ سربراہ عوامی تحریک کی پریس کانفرنس
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ کوسزا دلوانے کیلئے کافی ہے، کارکنان احتجاج کیلئے تیاررہیں،کسی بھی وقت ہنگامی کال دی جاسکتی ہے،کنٹینربھی24گھنٹے تیاررکھاجائے،جسٹس باقرنجفی کواختیارات ملتے توچھپاہواشخص سامنے آجاتا۔
وہ آج ماڈل ٹاؤن میں جسٹس باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ سے متعلق پریس کانفرنس کررہے تھے۔ طاہرالقادری نے کہاکہ پنجاب حکومت کیلئے خوشخبری ہے کہ ابھی عمرے پرجا رہاہوں۔ میرا11 دسمبرکوعمرے کا شیڈول حتمی نہیں ہے۔ 10 دسمبرکوعمرہ کی ادائیگی کیلئے جارہا ہوں۔عمرہ نفلی عمل ہے لیکن شہداء کیلئے انصاف لینامیرافرض ہے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ انتظامیہ میراکنٹینر24 گھنٹے تیاررکھے۔
جبکہ کارکنان کوپیغام ہے کہ خود کوتیاررکھیں کسی بھی وقت کال دی جاسکتی ہے۔کسی بھی وقت احتجاج کااعلان کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ مل گئی ہے ۔رپورٹ کے ہرصفحے پردستخط ہیں جس سے مصدقہ رپورٹ کی تصدیق ہوتی ہے۔ لیکن ابھی تک اصل رپورٹ کی کاپی نہیں ملی۔رپورٹ کاحرف بہ حرف مطالعہ کیاہے لیکن ابھی مشاورت کررہے ہیں۔تاہم کوئی بھی قدم عجلت میں نہیں اٹھانا چاہتے۔
انہوں نے کہاکہ میں قانون کاطالب علم ہوں۔ میں اسلامیات بھی پڑھی،اور قانون کی تعلیم بھی حاصل کررکھی ہے۔ پی ایچ ڈی میری کریمنالوجی میں ہے۔ طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ شہبازشریف اور راناثناء اللہ کوسزادلوانے کیلئے کافی ہے۔لیکن ن لیگ کہتی رہی کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور راناثناء اللہ ملوث نہیں ہیں۔رپورٹ پرحکومتی عہدیدارکہتے ہیں کہ کسی کوبھی ذمہ دارنہیں ٹھہرایاگیا۔یہ سب جھوٹ اور بددیانتی پرمبنی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button