پاکستان

سانحہ بہاولپورکی مکمل انکوائری کی جائے گی – وزیراعظم

بہاولپور: وزیراعظم نوازشریف نےبہاولپور آئل ٹینکرحادثےکےمتاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئےکہاکہ متاثرین کودیاجانےوالامعاوضہ ان کےپیاروں کی زندگی کانعم البدل نہیں ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف احمد پورشرقیہ میں جائے حادثہ پرپہنچےتو ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی موجود تھے۔
وزیراعظم پاکستان نے میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئےبہاولپور سانحے سےمتعلق مکمل انکوائری کرانے کے اعلان کرتے ہوئےکہاکہ حادثے کی تہہ تک پہنچیں گے۔
وزیراعظم نوازشریف نےکہاکہ آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20لاکھ جبکہ زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
انہوں نےکہاکہ متاثرین کودیاجانےوالامعاوضہ ان کےپیاروں کی زندگی کانعم البدل نہیں۔وزیراعظم نے سانحےکےجاں بحق وزخمیوں کےلواحقین کونوکریاں دینےکااعلان بھی کیا۔
اس موقع پروزیراعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ آج سیاست کاموقع نہیں،کل کچھ لوگوں نےیہاں آکرسیاست کی آج سیاست کاموقع نہیں،کل کچھ لوگوں نےیہاں آکرسیاست کی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ احمدپورشرقیہ کےباعث ہردل غمگین ہے۔
شہبازشریف کا کہناتھاکہ سانحےکےفوری بعد چیف آف آرمی ا سٹاف سےرابطہ کیا۔انہوں نےکہاکہ پاک فوج نے بھی امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ فرانزک جانچ سےچنددن میں لاشوں کی شناخت کاعمل مکمل ہوجائےگا۔انہوں نےکہاکہ سانحہ احمد پور شرقیہ کے سبب عید سادگی سے منائی جائے۔
اس سے قبل وزیراعظم میاں محمدنوازشریف آئل ٹینکر سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کرنے کے لیے وکٹوریہ اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت اور امدادری چیک تقسیم کیے۔
خیال رہےکہ وزیراعظم کی بہاولپور آمد پر کشمنربہاولپور ثاقب ظفرنے وزیراعظم کو سانحے سے متعلق بریفنگ دی اور امدادی سرگرمیوں سےمتعلق وزیراعظم کو آگاہ کیاگیا۔
کمشنربہاولپور نے بریفنگ کےدوران بتایا کہ کراچی سے بہاولپور جانے والے ٹینکر میں 25ہزار لیٹر تیل تھا اور حادثہ 6 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا۔
ثاقب نثار نے وزیراعظم کوبتایا کہ آئل ٹینکر دھماکےسےپھٹا جس کی زد میں 265افراد کو اپنی لپیٹ میں لیا اور اس سانحے میں 140افراد جاں بحق جبکہ 125افراد زخمی ہوئے۔
وزیراعظم سانحہ احمدپورشرقیہ کےباعث دورہ لندن مختصرکرکے آج صبح بہاولپورپہنچے تووزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،وزیر مملکت بلیغ الرحمان اوراراکین قومی وصوبائی اسمبلی نےان کا استقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button