سانحہ احمدپورشرقیہ،شہری کی درخواست پرلاہورہائیکورٹ میں سماعت
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سانحہ احمدپورشرقیہ کیس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نےاوگرا،وفاق اور پنجاب حکومت،موٹروے ،نیشنل ہائی وے حکام سےجواب طلب کرتے ہوئےحکمہ صحت اورپولیس حکام کوبھی تحریری جواب جمع کرانےکاحکم دے دیا
سانحہ احمدپورشرقیہ کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے دوران شعبہ انسدادبارودی موادکےڈپٹی ڈائریکٹرنے عدالت کو بتایا کہ جس ٹینکر سےسانحہ پیش آیااسکےپرمٹ کی مدت ختم ہوچکی تھی جبکہ شیل کمپنی نےاپنی ذمہ داری پوری نہیں کی اورکمپنی نےچند پیسےبچانےکےلئےٹینکرکو روانہ کیا،سانحہ کےبعدشیل کمپنی کوشوکازنوٹس جاری کردیاگیا ہے اس پرچیف جسٹس برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پرذمہ داروں کوصرف شوکازنوٹس جاری کیا گیا جبکہ شیل آئل کمپنی اور اوگرا کے آفسران کے پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس نے ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں کل ہرصورت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیاجبکہ اوگرا،وفاق،پنجاب حکومت،موٹروے،نیشنل ہائی وے ،محکمہ صحت اورپولیس حکام کو تحریری جوابات جمع کرانےکاحکم دیا