سائنس و ٹیکنالوجی

سام سنگ گلیکسی 8 کی تصاویر انٹرنیٹ پر لیک ہوگئیں، ڈیزائن میں ایک ایسی تبدیلی جس کی کسی کو بھی توقع نہ تھی

ساوٌل(مانیٹرنگ ڈیسک) صارفین کو سام سنگ کے نئے سمارٹ فون ماڈل گلیکسی ایس8کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک موبائل فون کی تصویر گردش کر رہی ہے جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ گلیکسی ایس 8ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ تصویر ابتدائی طور پر ایک چینی بلاگ میں پوسٹ کی گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنہرے رنگ کا اس گلیکسی ایس 8کی سکرین ایس 7کی طرح دونوں طرف سے مڑی ہوئی (Curved)ہے اور اس کا ہوم بٹن اور اس کے دائیں بائیں موجود دیگر نیویگیشن بھی اس پر موجود نہیں ہیں جو اس سے قبل سام سنگ کے ہر ماڈل میں موجود ہوتے تھے۔
سام سنگ کے ذرائع کے حوالے سے جنوبی کوریا کے جریدے الیکٹرانک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس ماڈل میں فنگر پرنٹ سکینر پشت پر لگایا گیا ہے یا پھر شیشے کے اندر موجود ہے۔ اس ماڈل میں بٹن ہٹائے جانے سے اس کی سکرین مزید بڑی اور خوبصورت نظرآ رہی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس ماڈل میں کمپنی ”فل سکرین موڈ“ بھی متعارف کروا رہی ہے جو صارف اپنی مرضی سے ایکٹو کر سکے گا۔ اس سے ویڈیوز پوری سکرین پر دیکھی جا سکیں گی۔ سام سنگ اپنا یہ گلیکسی ایس 8آئندہ ماہ موبائل ورلڈ کانگریس میں متعارف کروانے جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button