سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کے ملزمان گرفتار
کراچی میں نیو کراچی اندسٹریل ایریا پولیس نے رواں سال سب سے بڑی ڈکیتی کے ملزمان کو پکڑلیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس نے6 ملزمان کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کرلیا جبکہ تیسر ٹائون میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
دو روز قبل نیوکراچی انڈسٹریل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم عباس اور موسیٰ سال کی سب سے بڑی ڈکیتی میں ملوث نکلے۔
ملزمان نے23 مارچ کو جمشید کوارٹر کے علاقےمیں گھر میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ داخل ہو کر ایک کروڑ مالیت کی ڈکیتی کی تھی۔
واردات میں ملزمان نے یورو، ڈالرز، زیورات پرائز بانڈ اور موٹرسائیکل لوٹ لی تھی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 45 موبائل فون اور ڈکیتی کے دوران لے جائی جانے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ہے جس کی مدد سے انہیں گرفتار کیا گیا۔
ادھر پاک کالونی، پرانا گولیمار سے پولیس نے گینگ وار ملزم سنی وچھانی کو گرفتار کرلیا۔
ملزم سنی وچھانی کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم ملے ہیں، ملزم لیاری اور پاک کالونی پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
سی وچھانی رینجرز کے ہاتھوں مارے جانے والے ناصر وچھانی کا بھتیجا ہے۔
عزیز آباد کے علاقے سے پولیس نے 3اسٹریٹ کرمنلز ریاست، الطاف اور امجد کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضے سے 3پستول، 6 موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ ملا ہے۔