سازش کرنیوالے عدلیہ اورالیکشن کمیشن کے پیچھے چھپتے ہیں :مریم نواز

لاہور(نیوز وی او سی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے سازشیوں کا سب کو پتہ ہے ، سازش کرنیوالے عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے پیچھے چھپتے ہیں ، عوام نے نواز شریف کی نا اہلی کے فیصلے کو مسترد کر دیا، این اے 120 سے ن لیگ اور ہمارا مستقبل روشن ہے ، روک سکو تو روک لو۔ ایک انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما دنیا کا پہلا کیس ہے جس میں ریفرنس بعد میں سزا پہلے ہو گئی، چھوٹے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیاگیا۔ انہوں نے کہا ڈرنے والے نہیں اور نہ کسی سے گھبراتے ہیں، چاہتی ہوں والد اور پارٹی کی معاونت کرتی رہوں، عدلیہ کے بھی اچھے اور برے وقت مستقبل میں یاد رکھے جائینگے ۔مریم نواز نے کہا والدہ کی بیماری کا علم نہیں تھا ورنہ این اے 120سے امیدوار ہوتی ، مہروں کے نام لینے کی ضرورت نہیں،سازشی مہروں کا سب کو پتہ ہے ،باقی سب وقت بتائے گا۔انکا کہنا تھا مخالفین نوازشریف کا سیاسی میدان میں مقابلہ نہیں کرسکتے ،نوازشریف جلدواپس آئینگے ۔مریم نوازسے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرنے ملاقات کی،راجہ فاروق حیدر نے کہا نوازشریف کشمیریوں کے ہمدرد اور محسن ہیں۔مریم نواز کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی آؤٹ فال روڈ کارپوریشن واسا سٹاپ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ کارکنوں نے پھولوں کی پتیوں اور آتش بازی سے پرتپاک استقبال کیا ۔سنت نگر میں مریم نواز کی گاڑی بھی خراب ہو گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں