Draft

سارہ علی فلمی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی آسمان چھونے لگیں

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان فلمی کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی آسمان چھونے لگیں۔سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بالی ووڈ میں فلمی کیرئیر کا آغاز ’کیدر ناتھ‘ سے کر رہی ہیں جو رواں سال نومبر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان اداکارہ شاہد کپور اور ہریتھک روشن جیسے صف اول کے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پہلی فلم کے بعد سے اب تک 7 فلمیں چھوڑ چکی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سارہ علی خان نے بعض فلمسازوں کے سکرپٹ بھی سننے سے انکار کردیا تھا لیکن والدہ کی مداخلت پر ایک فلم کا سکرپٹ سنا۔انہوں نے فلمسازوں کو بڑے اداکاروں کے مدمقابل کاسٹ کیے جانے کی شرط پر ہی فلموں میں کام کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔سارہ خان نے انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی ایک فلم بھی سائن کی ہے جس کے لیے انہوں نے اپنی مرضی سے کام کرنے کی شرط عائد کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button