راولپنڈیشہر شہر

سادہ لباس ، ذاتی گاڑی، سی پی او کوپولیس لائن گیٹ پر روک لیا گیا

اولپنڈی : سادہ کپڑوں میں ملبوس ذاتی گاڑی میں سوار سی پی اوکوپولیس لائن کے انٹری گیٹ پر تعینات کانسٹیبل نےروک لیا۔ذرائع کے مطابق سٹی پولیس آفیسرافضال احمدکوثرگزشتہ رات اپنی گاڑی میں پولیس لائن نمبرایک آئے انہوں نے نہ تویونیفارم پہن رکھی تھی اورنہ ہی حفاظتی سکواڈکی گاڑی ان کے ہمراہ تھی جہاں گیٹ پرسکیورٹی ڈیوٹی دینے والے کانسٹیبل ناصرنے انہیں روک لیااوران سے پوچھ گچھ کی اوران کی شناخت دریافت کی جس پرسی پی اونے اسے اپناتعارف کرایااورشناخت کرائی اس پرمذکورہ کانسٹیبل نے ان کی گاڑی کوپولیس لائن میں داخل ہونے کی اجازت دےدی جس کے بعدوہ پولیس لائن میں واقع اپنے دفترچلے گئے اورضروری کام نمٹانے کے بعدوہاں سے روانہ ہوگئے جمعرات کوسی پی اونے مذکورہ کانسٹیبل کواپنے دفتربلایااوراسے مستعدہوکرفرض شناسی سے ڈیوٹی کرنے پرشاباش دی اوراس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے 10ہزارروپے انعام دینے کاحکم دیا۔یادرہے کہ سی پی اوکے دفاتربھی پولیس لائن نمبرایک میں واقع ہیں جب کہ یہاں بہت سے افسروں کی رہائش گاہیں بھی ہیں جس کی وجہ سے یہ انتہائی حساس ایریاہے ۔لیکن عام طورپرسکیورٹی ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کے بارے تاثرپایاجاتاہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی مستعدی سے سرانجام نہیں دیتے لیکن گذشتہ رات جب سی پی
اواسلام آبادسے اچانک کسی کام کے سلسلے میں رات کواپنے دفترآنے کے لئے پولیس لائن کے مین گیٹ پرپہنچے تووہاں تعینات کانسٹیبل ناصرنے فرض شناسی کامظاہرہ کرتے ہوئے ان کی گاڑی کوروک کران سے باقاعدہ پوچھ گچھ کی اورشناخت معلوم کرنے کے بعدانہیں پولیس لائن میں داخل ہونے کی اجازت دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button