سات دسمبر کو قومی ووٹرز ڈے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں مکمل جوش وجذبے سے منایا جائے گا،صوبائی الیکشن کمشنر
کوئٹہ 6 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد نعیم مجید جعفر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرکی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر کی طرح7دسمبر کو قومی ووٹرز ڈے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام اضلاع میں مکمل جوش وجذبے سے منایا جائے گا جس کی تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں ،قومی ووٹرز ڈے کی مرکزی تقریب گورنر ہاوس کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی،یہ بات انہوں نے اپنے دفتر قومی ووٹرز ڈے کی مناسبت سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ 7دسمبر کو ضلعی سطح پر بھی مختلف تقاریب منعقد کی جائیںگی جن میں سمینارز ، ریلیز ، تقاریر ، کے ذریعے ووٹرز میں ووٹ کی رجسٹریشن اور اسکی اہمیت سے اگاہی اور شعور بیدار کیا جاسکے ۔
قومی رائے دہندگان کے دن کو منانے کا مقصد عوام بلخصوص خواتین، اقلیتوں اور معذور افراد 2018 کے جنرل الیکشن میں زیادہ سے زیادہ پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہدایت کی روشنی میں ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے،قومی ووٹرز ڈے کی مناسبت سے ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد کرائے جاہیں گے تاکہ لوگوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں مددملے اور نتیجتاً صوبے میں ٹرن آوٹ بڑھے گا۔