ایڈیٹرکاانتخاب

سات افراد کا قتل, ”ن لیگ“ کی اہم شخصیت پر فرد جرم عائد

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ) سات افرادکے قتل کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا شمیم اور ان کے بیٹے رکن صوبائی اسمبلی رانا عبد الستار پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ چھنی گوندل بنگلہ چوک میں 2013ءمیں کار سوار 7افراد کو موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا‘ تاہم ملزم عابد کے بھائی کے عدالت میں دائر کئے گئے استغاثہ میں ہفتہ کے روز چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ رانا شمیم احمد خان اور ان کے بیٹے رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالستار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم انصاری کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں پر عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button