کراچی

ساتھی رابطہ کمیٹی ختم کرنے کے لیے تیار ہیں، فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھی رابطہ کمیٹی ختم کرنے کے لیے تیار ہیں ، خالد مقبول صدیقی اور انہیں اختیار دے دیا جائے تو پندرہ دن میں معاملات طے کرلیں گے ۔
وہ کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان پی آئی بی کے اہم اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہے تھے ۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فارورق ستار کا کہنا تھاکہ بہادرآباد گروپ کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ پارٹی میں اقتدار کا جھگڑا نہیں ہے ،مسئلہ حل کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ہے ،بہادر آباد والے انہیں بلانا اور ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں ۔فاروق ستار نے کہا کہ جب خالد مقبول صدیقی پر اعتماد کرلیا ہے تو بہادرآباد والے ان پر معاملات چھوڑ دیں، رابطہ کمیٹی کا اختیار انہیں اور خالد مقبول صدیقی کو دے دیں تو وہ یقین دلاتے ہیں کہ15دن میں معاملات طے کرلیں گے –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button