ایڈیٹرکاانتخاب

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی متنازعہ کتاب پر آئی ایس پی آر کا ایسا اعلان کر دیا کہ کھلبلی مچ گئی

راولپنڈی (نیوز وی او سی آن لائن)آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کو 28مئی کو جی ایچ کیو میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں ان کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ کے ساتھ ملکر کتاب لکھنے کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے کہا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسد درانی کو 28مئی کو جی ایچ کیو میں طلب کیا گیا ہے جس میں اس سے کتاب سے متعلق وضاحت لی جائیگی ۔ بیان کے مطابق اسد درانی کی کتاب کے مواد کو ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی تصور کیا گیا ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی پابندی کا اطلاق تمام حاضر اور ریٹائرڈ فوجیو ں پر ہوتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button