سابق ڈی ایس پی ٹریفک غلام عباس نے کہا ہے کہ سی آئی اے سٹاف پولیس ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی قیادت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے (بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوزوائس آف کینیڈا )
گوجرانوالہ2 اپریل
سابق ڈی ایس پی ٹریفک غلام عباس نے کہا ہے کہ سی آئی اے سٹاف پولیس ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی قیادت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے‘ جرائم پیشہ افراد و گروہوں کے خلاف سی آئی اے پولیس کا جہاد خوش آئند ہے جس سے شہر میں جرائم کنٹرول کرنے میں خاصی مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں جنہوں نے سائنٹفک انداز میں تفتیش کرتے ہوئے ماضی میں کئی گمنام اور پراسرار قسم کی وارداتوں کا سراغ لگایا اور ملزمان کو عدالت کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران عباس چدھڑ کی کامیابیوں کا تذکرہ اخبارات میں ہر روز پڑھنے کو ملتا ہے ‘ چوروں‘ ڈاکوؤں کے درجنو ں گروہوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ انہوں نے منشیات اور اسلحہ کے بڑے بڑے گروہوں کو بھی بے نقاب کیا اور اس میں ملوث بڑی مچھلیوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کروایا ہے ۔ ان کی اسی شاندار کارکردگی کا نتیجہ ہے کہ شہری عمران عباس چدھڑ کی کارکردگی کو سراہتے دکھائی دیتے ہیں اور ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں۔