بلوچستانشہر شہرکوئٹہ

سابق وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال نے بی اے پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

کوئٹہ ۔ سابق وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال نے جمعرات کے روز کوئٹہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان جنرل سیکریٹری منظور احمد کاکڑ اور نائب صدر میر عبدالروف رند سے ملاقات کے دوران بی اے پی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر میر زبیر احمد رند اور محترمہ شمع پروین مگسی بھی موجود تھیں ۔ جام کمال خان نے زبیدہ جلال کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ سنجیدہ اور پارلیمانی تجربہ کار حلقے بلوچستان عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہو کر بلوچستان میں سیاسی خود مختاری کے نقطہ پر متفق ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ قومی فیصلہ سازی اور ترقی کے عمل میں ملک کی نصف سے زائد آبادی کے حامل طبقہ یعنی خواتین کو نظر انداز کرکے ترقی کے متعین اہداف کا حصول ممکن نہیں بی اے پی سیاسی عمل میں خواتین کی پائیدار شرکت کی حامی ہے اور سیاسی عمل میں خواتین کی موثر نمائندگی ہماری ترجیحات کا حصہ ہےاس موقع پر محترمہ زبیدہ جلال نے اس امید کا اظہار کیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان و ملک کے عوام کے لئے پائیدار و پختہ سیاسی فکر و شعور و سیاسی استحکام کا مظہر ثابت ہوگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button