ایڈیٹرکاانتخابپاکستان

سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار اہل خانہ سمیت دبئی روانہ

اسلام آباد 31 جولائی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ریفرنس کھُلنے کے ڈر سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اہل خانہ سمیت دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار نئی کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے اور لندن چلے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق غلام مرتضٰی صابر اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار انتہائی پُر اسرار طریقے سے دبئی پہنچ گے . ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار اتوار کو دبئی پہنچے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی فیملی بھی موجود تھی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کے فیصلے کے تحت محمد نواز شریف کی نا اہلی اور اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کھولنے اور تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کے عمل کی نگرانی سپریم کورٹ جج کے سپرد ہونے کے بعد سب سے پہلے وزیر خزانہ ملک چھوڑ کر دبئی چلے گئے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار دبئی سے لندن روانہ ہوں گے جہاں سے ان کے کافی عرصہ تک وطن واپسی کے امکانات نہیں ہیں۔لندن میں مقیم ہونے کے باعث اسحاق ڈار نئی کابینہ میں بطور وزیر بھی شامل نہیں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button