کراچی 15 اپریل 2018ء
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بدنام ٹارگٹ کلر رئیس مما کے انکشافات پر سابق صوبائی وزیر خالد عمر کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش پر چھاپہ مارا تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر خالد عمر کی گرفتار ی کے لیے متحرک ہوگئے ہیں ۔خالد عمر کا نام زیر حراست ملزم رئیس مما کی تفتیشی رپورٹ میں آیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے گلبرگ ٹاؤن میں چھاپے کے وقت شیخ افضل عرف خالد عمر اپنے گھر میں موجود نہیں تھے ۔واضح رہے کہ خالد عمر طویل تک ایم کیو ایم کورنگی کے سیکٹر انچارج بھی رہے ہیں ۔