پاکستان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کاپی ٹی آئی میں شامل ہونے کو تیار

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی آج دوسری بڑی اور اہم وکٹ گرا دی ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیاہے
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ آج بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔
دوست محمد کھوسہ آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینگے اور انہیں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل رہے گی ،ان کے بھائی سیف الدین کھوسہ پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہیں ۔
واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا عمر نذیر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے وہ بھی آج پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کرینگے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button