پاکستان
سابق وزیراعظم نوازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے،
اسلام آباد(نیوز وی او سی آن لائن)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے،وہ پی آئی اے کی پروازپی کے 786کے ذریعے اسلام آبادپہنچے ،جہاں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، ڈپٹی سپیکر ،وفاقی وزراءاور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔استقبال کرنے والوں میں راجہ ظفر الحق، طارق فضل چودھری، سعدرفیق،مشاہد اللہ،خرم دستگیر،پرویزرشید،طلال چودھری ،انوشہ رحمان ،مائزہ حمیداورمیئراسلام آبادناصرعزیزشامل ہیں۔
سابق وزیراعظم کا قافلہ سخت سکیورٹی میں پنجاب ہاﺅس راولپنڈی پہنچ گیا ہے جہاں وہ کچھ دیر آرام کریں گے اور پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ کل یہاں سے ہی احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف بیگم کلثوم نوازکی عیادت کیلئے لندن گئے تھے۔