پاکستان
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور(نیوز وی او سی آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے سابق وزیراعظم کی جانب سے حاضری سے اسثنیٰ کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔پرویز اشرف کو گیپکو میں 400 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں طلب کیا گیا تھا جبکہ وارنٹ گرفتاری عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیے گئے۔