سابق نائب صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس چوہدری محمد صلاح الدین جمیل پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومت کے شانہ بشانہ شرح خواندگی بڑھنے میں کلیدی کردار ادا رہے ہیں
گوجرانوالہ24مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سابق نائب صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس چوہدری محمد صلاح الدین جمیل نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومت کے شانہ بشانہ شرح خواندگی بڑھنے میں کلیدی کردار ادا رہے ہیں ۔ ان اداروں کی مثالی بدولت ہر سال طلباء وطالبات ایجوکیشن بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کررہے ہیں تعلیمی میدان میں اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کررہے ہیں ذہین اور ہونہار طلباء و طالبات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جو وزیر اعلی پنجاب کی توجہ کا مرکز ہیں ہمارے ملک کا 60 فی صد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور نوجوان نسل ہمارے مستقبل کی سرمایہ کاری ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی لیپ ٹاپ سکیم کے تحت صوبہ بھر 4لاکھ 15ہزار ذہین طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدید دستگیر آئیڈیل ہائی سکول کے میٹرک امتحانات 2015-16میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی لیپ ٹاپ سکیم میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلباء وطالبات ، اساتذہ اور والدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ اس موقع پر سکول کے وائس چیئرمین چوہدری محمد علاؤ لدین جمیل نے بھی خطاب کیا۔ چوہدری صلا ح الدین جمیل نے کہاکہ درس تدریس ایک موقر شعبہ ہے اور اساتذہ کرام ہمارے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف تعلیمی اصلاحات کی بہتری کے لیے کوشش ہیں ان کے پروگرام ’’پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب‘‘ میں کافی پذیر ائی حاصل کی ہے اور تعلیمی حلقہ میں انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیمی میدان میں کسی سے کم نہیں اور سرکاری نتائج کی نسبت اچھا نتائج دے رہے ہیں جس سے معاشرہ ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہے جبکہ اس موقع پر سکول کے وائس چیئرمین چوہدری علاؤ الدین جمیلنے کہا کہ آج کی یہ محفل صرف اور صرف میرٹ کو اجاگر کرنے،محنت کی عظمت کو سلام پیش کرنے اورقوم کے ان عظیم بیٹوں اور بیٹیوں کی شاندار کاوش کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سجائی گئی ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے یہ مقام حاصل کیاہے ۔میں ان بچوں کے والدین اور اساتذہ کو بھی دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں جنہو ں نے ان بچوں کی تعلیم و تربیت میں ان کا بھرپو رساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ بچے پاکستان کا مستقبل ہے اور نوجوان نسل سے قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کو بہت سی توقعات وابستہ تھی ۔علامہ محمد اقبال نے نوجوان کو شاہین سے تشبیہ دی ہے ۔