پاکستان

سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
*سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے

تاریخ: 14 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر، ممتاز اسکالر اور سینیٹر پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم بانی جماعت اسلامی مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھی اور عالمی سطح پر معروف ماہر معیشت اور مصنف تھے۔

جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر سے جاری بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، سابق امیر سراج الحق، سیکریٹری جنرل امیر العظیم، نائب امرا اور حافظ ادریس سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

جماعت اسلامی کی قیادت نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد اعلیٰ اوصاف کے حامل بزرگ سیاسی رہنما، اسلامی معیشت کے عالمی سطح پر تسلیم شدہ ماہر اور کئی اداروں کے بانی و سربراہ رہے۔ ان کی علمی، ملی اور قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button