پاکستان
سابق صدر مملکت آصف زرداری کی طبیعت ناساز،طبی معائنہ کروانے دبئی روانہ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
آصف زرداری کی شوگراوربلڈ پریشر بھی نارمل نہیں،چلنے میں بھی دشواری کاسامناہے۔میڈیا رپورٹس
سابق صدر مملکت اورشریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی،جس کے باعث آصف زرداری طبی معائنہ کروانے دبئی روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی شوگراوربلڈ پریشر بھی نارمل نہیں۔آصف زرداری کوچلنے میں بھی دشواری کاسامناہے۔آصف زرداری سہارالیکر چل رہے ہیں۔آصف زرداری کی طبیعت ناسازی کے باعث بلاول بھٹوزرداری نے انہیں دبئی میں طبی معائنہ کروانے کامشوری دیا۔آصف زرداری کچھ دن دبئی میں قیام کریں گے اور اپنا تفصیلی طبی معائنہ کروائیں گے۔