پاکستان
سابق صدر آصف علی ز رداری نے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری پر خودکش حملے کی شدید مذمت
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی ز رداری نے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی شدت پسندانہ سوچ کو ختم کرنا ہوگا ۔
سابق صدر نے کہا کہ شدت پسندوں کو پروان چڑھانے والی نرسریوں کو تباہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا حیدری کے قافلے پر حملہ کرنے والے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزا دی جائے۔ سابق صدر نے مولانا حیدری اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدری اور صبر جمیل کی دعا کی