پاکستان

سابق صدرآصف علی زرداری کسی اور کو خوش کرنے کیلئے انہیں گالیاں دے رہے ہیں۔نواز شریف

اسلام آباد نیوز وی او سی) احتساب عدالت میں پیشی سے قبل صحافیوں نے سابق وزیر اعظم کو گھیر لیا اور سوالات کرنا شروع کردیے۔ ایک صحافی نے سوال کیا کہ آج کے دن ایمرجنسی لگائی گئی تھی آج آپ عدالت میں ہیں اور مشرف ملک سے باہر ہیں۔ اس سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ مقدمات کس بات کے ہیں، انہیں دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی سزا دی جا رہی ہے ، ’آصف زرداری کسی اور کو خوش کرنے کیلئے مجھے گالیاں دے رہے ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا اس وقت ملک میں جو صورتحال ہے سب کے سامنے ہے اور جو کچھ میں نے کیا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے، ایسا لگتا ہے کہ مجھے سی پیک اور کراچی میں امن لانے کی سزا دی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button