سابق خاتون اول کلثوم نواز نے 4 برس کے دوران 42غیرملکی دورے کئے

اسلام آباد 16 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے شوہر کے دور اقتدار کے 4برسوں کے دوران 42غیر ملکی دورے کئے ۔یہ دورے جولائی 2013سے 2017کے درمیان کئے گئے ۔ کلثوم نواز نے سفری اخراجات مجموعی طور پر23لاکھ91ہزار روپے خرچ کئے گئے موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق این اے 120سے امیدوار کلثوم نواز نے 2013-14میں مختلف ممالک کے 8دورے کئے، پہلا دورہ 3سے 8جولائی 2013کو چین کا کیا گیا ۔ جس کے بعد16سے 19ستمبر کو ترکی ، 22ستمبر سے یکم اکتوبر کو امریکہ اور برطانیہ، 20سے23اکتوبرکو پھر سے امریکہ اور برطانیہ کا دورہ ، 14سے 19نومبر کو تھائی لینڈ اور سری لنکا ، 12سے 14فروری2014کو ترکی23سے 25مارچ کو ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں