ایڈیٹرکاانتخاب
سابق آرمی چیف راحیل شریف اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ بن گئے
سابق آرمی چیف راحیل شریف اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ بن گئے
اسلام آباد: سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ بن گئے ہیں جب کہ معاہدے کی تصدیق وزیردفاع خواجہ آصف نے کردی ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ بننے کے معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاہدے کی حتمی شکل سے پہلے قانونی عمل کی پیروی کی گئی جب کہ وزیراعظم نواز شریف بھی مشاورت میں شامل تھے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کی تقرری کا معاملہ کچھ عرصے سے زیرغورتھا تاہم وہ اب باقاعدہ طور پر 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کے سربراہ بن گئے ہیں۔