ایڈیٹرکاانتخاب

سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ کا تہلکہ خیز انکشاف!

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)

پولیس افسران نے 1995 کے آپریشن کے دوران بے گناہ افراد کو ‘قتل کیا
آپریشن غیرمنصفانہ ایک لسانی اکائی کیخلاف تھا۔ سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ
سندہ پولیس کے آئی جی اے ڈی خواجہ کے بیان کہ "پولیس کے مورال کے گرنے کی وجہ کراچی میں 1995 کے آپریشن کے دوران شامل افسران کا قتل ہے” کے جواب میں سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے، جاوید چودھری کے پروگرام "کل تک” میں بات کرتے ہوئے سابق آئی جی ذوالفقار چیمہ کا کہنا تھا کہ،..
1995 میں پولیس نے کراچی میں جو آپریشن کیا وہ منصفانہ نہیں تھا صرف ایک لسانی اکائی کے خلاف تھا۔ پولیس نے 1995 میں دوسرے کسی جرائم پیشہ دہشت گرد گروہ کے خلاف آپریشن نہیں کیا۔ لیاری گینگ اور مرتضی بھٹو جن کے ساتھ انڈیا سے تربیت یافتہ دہشت گرد تھے انکے خلاف آپریشن میں کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ اس آپریشن میں بے گناہ لوگوں کو قتل کیا گیا۔ چونکہ ان پولیس افسران نے بے گناہ افراد کو قتل کیا، تو جب وہ مارے گئے تو ان کی موت پر کوئی کیوں کھڑا ہوتا؟؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button