Draft

زینب کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

قصور (نیوز وی او سی آن لائن) جنسی درندے کے ہاتھوں زندگی سے ہاتھ دھونے والی ننھی زینب کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے لیکن کئی روز گزرنے کے باوجود پولیس قاتل کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکا م ہے۔
زینب قتل کیس میں سامنے آنے والی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ننھی بچی اپنے انجام سے بے خبر اپنے مبینہ قاتل کے پاس دوڑ کر جارہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معصوم زینب بھاگ کر اپنے قاتل کے پاس گئی اور اس کے ساتھ چلی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سامنے آنے والی ویڈیوز میں بھی دیکھا گیا کہ زینب ہاتھ پکڑ کر قاتل کے ساتھ جا رہی ہے جس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ اسے اغوا کرکے بربریت کی بھینٹ چڑھانے والا شخص اس کا جاننے والا ہی ہے۔
واضح رہے کہ قصور میں 4 جنوری کو 6 سالہ ننھی زینب کو اغوا کیا گیا اور اس کی لاش 9 جنوری کو کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی جس کے بعد پورے ملک کے عوام اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ حکومت کی جانب سے زینب کے قاتل کی گرفتاری کیلئے وعدے کیے گئے اور ساتھ ہی متعدد پولیس اہلکاروں کو قاتل کو ڈھونڈنے پر لگادیا گیا لیکن اتنے روز گزرنے کے باوجود زینب کا قاتل آج تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button