ایڈیٹرکاانتخاب

زینب قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) زینب قتل کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کم وقت میں ننھی زینب کے قاتل عمران کا ٹرائل مکمل ہو گیا۔8 کمسن بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کا 4 روز یعنی 96 گھنٹوں میں ٹرائل ہوا۔
ذرائع کے مطابق ملزم عمران نے جرم کا اعتراف کر کے اپنا دفاع کےلئے کسی بھی قسم کا ثبوت پیش کرنے سے انکار کر دیا۔ ملزم عمران نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ننھی بچیوں پر بہت ظلم کیا میں معافی کے لائق بھی نہیں، مجھے جتنی سزا دی جائے اتنی ہی کم ہے ، کسی قسم کی قانونی مدد نہیں چاہیے۔
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سائنٹیفک ثبوتوں کو شہادت کے طور پر عدالت میں پیش کیا گیا، 12 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی، ملزم عمران کمرہ عدالت میں روتا رہا۔ اس سے قبل آج تک انسداد دہشت گردی ایکٹ کی روح کے مطابق کسی بھی کیس کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ملزم عمران کے کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button