پنجاب

زینب زیادتی کیس ،پنجاب حکومت نے سب سے بڑا قدم اٹھانے کااعلان کر دیا ، جان کر والدین کی فکر کم ہو جائے گی

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )پنجاب حکومت نے بچوں کو حراساں کیے جانے سے بچاﺅں کیلئے آگاہی مہم کیلئے قانون سازی کرنے کا وعدہ کر لیا ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت اپنی موجودہ مدت ختم ہونے سے قبل قانون سازی کرے گی ،حراساں کیے جانے سے بچاﺅ کیلئے آگاہی مہم کو نصاب کا حصہ بنایا جائے گا ۔
نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ اس سے قبل رانا ثنااللہ بھی یہ وعدہ کر چکے ہیں اور اب ترجمان پنجاب حکومت نے بھی اس بات کی یقین دہانی کروا دی ہے تاہم اب باقی تین صوبائی حکومتوں کی جانب سے ایسا ہی اقدام اٹھائے جانے کی امید ہے ۔
واضح رہے کہ قصور میں ننھی کلی زینب کو درندہ صفت شخص نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا اور اسے کوڑے کے ڈھیر میں پھینک کر فرار ہو گیا جس کے بعد پورے میں ملک غم و غصہ ہے کیونکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تاحال اسے پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو پائے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button