Draft

زہریلا کھانا کھانے سے باپ اور2 بیٹے زندگی کی بازی ہار گئے

گوجرانوالہ 7 دسمبر 2017
(بیورو رپوٹ بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
گوجرانوالہ کے نواحی گاؤں جوکھیاں میں گزشتہ روز کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کھانا کھانے سے میرحمزہ، عامر اور ان کے والد سلیم کی حالت غیر ہوگئی جنھیں طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد میں منتقل کیا گیا۔ حالت تشویشناک ہونے کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ لایا گیا جہاں رات گئے تینوں افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سگھے بھائی اور باپ شامل ہیں تھانہ احمد نگر پولیس نے تینوں لاشوں کو تحویل میں لے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق سلیم کی بیوی بازار سے چکن لے کر آئی جسے پکاکر کھاتے ہی میرحمزہ،عامر اور سلیم کی حالت غیر ہو گئی پولیس نے واقعہ کی تحقیق شروع کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button