زرداری صاحب کی لاہور موجودگی سے تخت لاہورپر لرزہ طاری ہے : قمرزمان کائرہ
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری صاحب کی لاہورموجودگی کے باعث ن لیگ اور تخت لاہور پر لرزہ طاری ہے،سیاست کا حق صرف میاں صاحب کو نہیں بلکہ یہ ہر پاکستانی کا بنیاد حق ہے۔ زرداری صاحب پارٹی کو سپورٹ کرنے کے لئے ہی لاہور آئے، پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کے جلسے کو سیکورٹی دینے سے انکار کیا ہے,قومی معاملات میں سیاسی جماعتوں سے مفاہمت جاری رہے گی۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں کے بل پر متفق ہو چکی ہیں ۔فوجی عدالتوں پر پی پیپلز پارٹی نے اپنے مطالبات منظور کرائے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے قیام کا مسئلہ پیش ہوگا ۔سہیون میں دھماکہ کے باوجودسندھ حکومت نے وزیر اعظم کے سیاسی جلسے کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی۔حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے جلسے کوسیکورٹی فراہم نہ کرنا سمجھ سے بالا ہے۔
افراد کا پارٹی میں آنا ہوتا ہے مگر برا سرپرائز نہیں ہوتا۔پنجاب سے اہم سیاست دانوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر قمرزمان کائرہ کا کہناتھا کہ کچھ چیزیں سرپرائز بھی ہونی چاہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اب پنجاب میں پیپلز پارٹی کے جلسے کو سیکورٹی دی جائے گی۔