ایڈیٹرکاانتخاب

ر انا ثنااللہ ختم نبوت ﷺ پر ایمان رکھنے کا حلفیہ بیان دیں : پیر حمید الدین سیالوی

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن )پیر حمید الدین سیالوی نے کہاہے کہ 2013میں ٹکٹ مانگی تھی لیکن وزیراعلیٰ نے معذرت کر لی تھی اور اس کے بعد ہم نے مجبور نہیں اور اس کے بعد میرے بیٹے نے اس قسم کی خواہش بھی نہیں کی ، رانا ثنااللہ ختم نبوت ﷺ پر ایمان رکھنے کا حلفیہ بیان دیں ، اپنے مطالبات پر قائم ، پیچھے نہیں ہٹوں گا ، ہماری جدو جہد کے خلاف سنگین پروپیگنڈہ کیا گیا ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی کا کہناتھا کہ میرے بیٹے نے الیکشن نہیں لڑا حالانکہ اس وقت بہت سے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے ممبران ملاقات کیلئے آئے تھے لیکن اس نے کہا جب تک ابو اجازت نہیں دیں گے میں الیکشن نہیں لڑوں گا ،میں نے اسے اجازت نہیں دی ۔ان کا کہناتھا کہ رانا ثنااللہ کی تقریر سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ،رانا ثنااللہ ختم نبوت ﷺ پر ایمان رکھنے کا حلفیہ بیان دیں ،تمام علماءجو فیصلہ کریں گے اس پر عمل کروں گا ۔انہو ںنے کہا کہ شہبازشریف ملاقات کیلئے آنے کا کہاتھا لیکن وہ نہیں آئے ،وہ کیوں نہیں آئے یہ سوال انہیں سے پوچھیں۔ شہبازشریف نے تین دن میں تمام مطالبات ماننے کا کہا تھا ۔
ان کا کہناتھا کہ کافی ایم این اے اور ایم پی ایز نے استعفے کی پیشکش کی ہے ،اب اتنے استعفے آئیں گے جو کہ ن لیگ کیلئے کافی ہوں گے ۔پیر حمید الدین سیالوی کا کہناتھا کہ ہم نے نہ کبھی دھر نا دیاہے اور نہ ہی دھرنا دیں گے ،گوجرانوالہ ،گجرات اور آخر میں لاہور جائیں گے ،تینوں شہروں میں دھرنا نہیں دیں گے ،اپنے مطالبات پر قائم ہیں اور رہیں گے ۔ہماری جدو جہد کے خلاف سنگین پراپیگنڈہ کیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button