رینجرز اہلکاروں کو معافی دینے کی خبر غلط ہے،ایوان صدر
اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)ایوان صدر نے صدر ممنون حسین کی جانب سے رینجرز اہلکاروں کو معافی دینے کی خبر کو غلط قرار دیدیا ہے۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے حکام ایوان صدر نے کہا کہ صدر ممنون حسین کی جانب سے رینجرز اہلکاروں کی سزا معاف کرنے کی خبر غلط ہے۔ حکام کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ ایوان صدر کو کوئی ایسی سمری موصول ہی نہیں ہوئی جس میں رینجرز اہلکاروں کی معافی کی درخواست کی گئی ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مختلف میڈیا چینلز پر اس قسم کی خبریں زیر گردش رہیں کہ صدر ممنون حسین نے کراچی میں شہید بینظیر بھٹو پارک میں سرفراز نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے میں ملوث رینجرز اہلکاروں کی عمر قید کی سزا ختم کردی ہے۔مقامی میڈیا پر محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے حوالے سے خبریں چلتی رہیں کہ صدر ممنون حسین نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے رینجرز اہلکاروں کی سزا ختم کر دی ہے۔جیونیوز سے بات کرتے ہوئے حکام ایوان صدر نے کہا کہ صدر ممنون حسین کی جانب سے رینجرز اہلکا رو ں کی سزا معاف کرنے کی خبر غلط ہے۔حکام کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ ایوان صدر کو کوئی ایسی سمری موصول ہی نہیں ہوئی جس میں رینجرز اہلکاروں کی معافی کی درخواست کی گئی ہو۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مختلف میڈیا چینلز پر اس قسم کی خبریں زیر گردش رہیں کہ صدر ممنون حسین نے کراچی میں شہید بینظیر بھٹو پارک میں سرفراز نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کرنے میں ملوث رینجرز اہلکاروں کی عمر قید کی سزا ختم کردی ہے۔مقامی میڈیا پر محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے حوالے سے خبریں چلتی رہیں کہ صدر ممنون حسین نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے رینجرز اہلکاروں کی سزا ختم کر دی ہے۔تاہم جیو نیوز نے صحافتی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس خبر کو بغیر تصدیق کے چلانے سے گریز کیا۔