ریمنڈ ڈیوس کو پاکستان لا کراس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ریمنڈ ڈیوس معاملے میں ملوث ہونے کے باعث آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، شہبازشریف، اشفاق پرویز کیانی اور شجاع پاشا کو سیاسی اور حکومتی عہدوں کیلیے نااہل قرار دیا جائے: مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
مسلم لیگ نے کے رہنما ظفر علی شاہ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو پاکستان لا کراس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ظفر علی شاہ نے سپریم کورٹ میں ریمنڈ ڈیوس معاملے کے حوالے سے درخواست دائر کی ہے۔ دائر کردہ درخواست میں ظفر علی شاہ نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو پاکستان لا کراس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
امریکا سے ریمنڈ ڈیوس کو پاکستان کےسپرد کرنے کا مطالبہ کیا جائے جبکہ ریمنڈ ڈیوس کےعدالت سے رہائی کے احکامات بھی کالعدم قرار دیے جائیں۔ ظفر علی شاہ نے درخواست میں مزید موقف اختیار کیا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس معاملے میں ملوث ہونے کے باعث آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی، شہبازشریف، اشفاق پرویز کیانی اور شجاع پاشا کو سیاسی اور حکومتی عہدوں کیلیے نااہل بھی قرار دیا جائے۔