ریلی بھی انجوائے کرو اور پیسے بھی کماؤ، نوازشریف کی ریلی میں دیہاڑی داروں کی موجیں

اسلام آباد9 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی براستہ جی ٹی روڈریلی میں دیہاڑی داروں کی موجیں لگ گئیں،ریلی کوانجوائے کرواور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرکے پیسے بھی کماناروزگارکاذریعہ بن گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دیہاڑی دارکیلئے سیاسی ریلیاں اور احتجاج دھرنے کسی نعمت سے کم نہیں۔جہاں پراس طرح کے اجتماعات کیلئے لوگوں کومتعلقہ سیاسی جماعتیں اکٹھی کرتی ہیں۔
تووہاں چل پھرکر(پھیری لگاکر)کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنیوالوں کوروزگاربھی مل جاتاہے۔ایک شخص کاکہناہے کہ ہم توچاہتے ہیں کہ سیاسی گہماگہمی جاری رہے ۔سیاست عروج پرہوتوجلسے جلوس ہمارے کاروبارکاذریعہ بن جاتے ہیں۔تاہم آج مسلم لیگ ن کی ریلی میں پھول اور پھل فروٹ فروش، چائے ،بوتلیں ، نمکو،چپس، سگریٹ،پان اور دیگرکھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنیوالوں کی موجیں لگ گئیں۔اس طرح کے سیاسی اجتماعات میں پھیری لگاکرچیزیں فروخت کرکے کافی منافع ہوجاتاہے۔دوسری جانب بی بی سی نے اس طرح پھیری لگاکرریلی میں چیزیں فروخت کرنیوالے ایک مزدورشخص کی تصویربھی جاری کی ہے۔