Draft
ریلوے لائن پر فوٹو شوٹ کرنے والی حاملہ ماڈل ہلاک

لاہور(نیوز وی او سی آن لائن) والی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی،غیرملکی میڈیا کے مطابق 19 سالہ فریزانیہ تھامسن نیواسوٹا میں ریلوے لائن پر فوٹو کھنچوا رہی تھی کہ اسی وقت ایک ٹرین آ گئی اور وہ اس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی تاہم ریلوے لائن پر کھڑی اس کی آخری تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ۔مقامی پولیس کے مطابق فریزانیہ حادثے کے وقت حاملہ تھی۔ وہ ایک ٹرین سے اترنے کے بعد بغل والی ریلوے لائن پر تصاویر کھنچوا رہی تھی کہ دوسری جانب سے ایک اور ٹرین آگئی اور اسے کچلتی ہوئی نکل گئی۔فریزانیہ کی ماں ہیکیمی سٹیوینسن نے مقامی اخبارسے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فریزانیہ کا پہلا فوٹو شوٹ تھا اور وہ یقینی طور پر یہی پیشہ اختیار کرنا چاہتی تھی۔