کھیل

ریفری کے فرائض انجام دینے والی پہلی مسلم خاتون

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں گرین شرٹس کے بولرز چھا گئے ۔ لارڈزکرکٹ گرائونڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں انگلینڈ پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے سب سے کم اسکور 184رنز پر آئوٹ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لارڈز میں پاکستانی بالرز نے ایسی گیندیں گھمائیں کہ انگلش بیٹسمین جم کر کھیل ہی نہ سکے، محمد عباس اور حسن علی نے 4،4انگلش بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عامر اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ لی تاہم فیلڈرز نے بھی بولرز کا خوب ساتھ نبھایا اور اہم کیچز تھامے۔
اس سے قبل لارڈزٹیسٹ میں انگلش ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے حق میں بلکل نہیں گیا اور پوری ٹیم 2.58اوورز میں 184 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ٹیم کی جانب سے سابق کپتان الیسٹر کک14چوکوں کی مدد سے 70رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ آل رائونڈر بین اسٹوکس 38رنز بنا سکے۔
کھیلوں کی خبریں سے مزید

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button